Home / Uncategorized / انگلینڈ کے مایہ ناز کھلاڑی ‘بین سٹوکس’ نے غیر معینہ مدت کیلئے کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کر دیا

انگلینڈ کے مایہ ناز کھلاڑی ‘بین سٹوکس’ نے غیر معینہ مدت کیلئے کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کر دیا

Sangakkara comments on Ben Stokes' decision to take indefinite break from  all forms of cricket | Cricket - Hindustan Times

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راوئنڈر بین سٹوکس نے غیر معینہ مدت کیلئے ہر قسم کی کرکٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق بین سٹوکس نے اپنے فیصلے سے متعلق کہا ہے کہ میری توجہ ذہنی تندرستی اور انگلی کی انجری سے صحت یابی پر ہے ، انگلش کرکٹ بورڈ نے بین سٹوکس کی بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے عدم دستیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ بین سٹوکس کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں ، ان کو مکمل مدد فراہم کرتے رہیں گے ۔

واضح رہے کہ 14 جولائی 2019 کو لارڈز کے میدان میں ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بین سٹوکس کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا ،انہوں نے انگلینڈ کو عالمی چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم جس وقت انگلینڈ کے دورے پر تھی تو انگلش کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی جس پر ٹیم کو تبدیل کر دیا گیا اور کھلاڑیوں کو قرنطینہ کروایا گیا ، چونکہ سیریز ضروری تھی جس پر انگلش نے اپنی نئی ٹیم کا اعلان کیا جس کی قیادت بین سٹوکس نے کی اور پاکستان کو وائٹ واش کر دیا ۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

ہم نے پاکستانی کھلاڑیوں کو پریشر میں ڈالنے کی کوشش کی لیکن ان کے پاس ہر چیز کا جواب تھا، انہوں نے ہمیں کوئی موقع نہیں دیا، ویرات کوہلی

پاکستان کیخلاف ورلڈ کپ میں 10 وکٹوں کی بدترین شکست کے بعد بھارتی کپتان ویرات ...