Home / کھیل / آئی سی سی کا حسن علی پر بھدا طنز، شائقین برہم

آئی سی سی کا حسن علی پر بھدا طنز، شائقین برہم

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی پر گہرا طنز کیا گیا جس پر پاکستانی شائقین نے آئی سی سی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ آئی سی سی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں حسن علی کے کگیسو ربادا کی گیند پر بولڈ ہونے کی تصویر شیئر ہوئی اور تصویر کے ساتھ طنزیہ کیپشن دیا گیا۔
کرکٹ کے عالمی ادارے کی طرف سے حسن علی کی دو تصاویر شیئر کی گئیں، ایک میں ایسا لگ رہا ہے جیسے وہ زوردار شاٹ لگا رہے ہیں جب کہ دوسری تصویر میں نظر آرہا ہے کہ وہ بولڈ ہو رہے ہیں۔ تصاویر کے ساتھ تحریر کیا گیا کہ ’آپ کی پروفائل تصویر بمقابلہ حقیقی تصویر‘۔

آئی سی سی کی جانب سے حسن علی کی یہ تصاویر اور کیپشن شیئر کرنے پر صارفین نے کرکٹ کی گورننگ باڈی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پوسٹ کو غیرسنجیدہ اور نامناسب قرار دیا۔

صارفین نے آئی سی سی سے اس تصویر کو ہٹانے کا بھی مطالبہ بھی کیا گیا۔ انشان نامی صارف کا کہنا تھا کہ ’مجھے امید نہیں تھی کہ آئی سی سی اتنا بھی گر سکتا ہے‘۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’اخلاق سے گری ہوئی حسِ مزاح‘۔
بنگو نامی ٹوئٹر صارف نے آئی سی سی کی ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ ’آئی سی سی کی جانب سے انتہائی غیرپیشہ ورانہ رویے کا مظاہرہ کیا گیا‘۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

آئی پی ایل کے باقی میچز یا پھر دورہ پاکستان ، انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اہم فیصلہ سنا دیا۔۔

کرونا وائرس کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ ذرائع ...