Home / Uncategorized / بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی زندگی میں اہم موڑ، شادی ختم ہوگئی

بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی زندگی میں اہم موڑ، شادی ختم ہوگئی

India opener Shikhar Dhawan with his ex-wife Ayesha Mukherjee. (Source: Twitter)

بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی بیوی نے نو سالہ شادی کے بعد طلاق کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شیکھر دھون کی اہلیہ عائشہ مکھرجی نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ میں طلاق کا اعلان کیا ہے۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ وہ طلاق کو اس وقت تک ایک گندا لفظ سمجھتی رہیں جب تک انہیں دو بار طلاق نہیں ہوگئی۔

عائشہ مکھرجی اور شکھر دھون کی شادی 2012 میں ہوئی تھی۔ دونوں کا ایک بیٹا ہے۔ اس سے قبل عائشہ کی آسٹریلیا میں ایک کاروباری شخصیت سے شادی ہوئی تھی جس سے ان کی دو بیٹیاں پیدا ہوئی تھیں۔

عائشہ نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق لینے کے بعد شیکھر دھون سے شادی کی تھی۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

امپائر کیا سو رہے تھے؟ کے ایل راہول نو بال پر آؤٹ ہوئے؟ بھارتی شائقین کے آئی سی سی سے سوال

ہندوستانی اننگز کے تیسرے اوور کی پہلی گیند پر کے ایل راہول کی ناکامی ثابت ...