Home / کھیل / حیدر علی کے ساتھ یہ کام کرکے دیکھیں ,اگر پرفارم نہ کرے توپھر کہنا , ظہیر عباس

حیدر علی کے ساتھ یہ کام کرکے دیکھیں ,اگر پرفارم نہ کرے توپھر کہنا , ظہیر عباس

پاکستانی سابق کرکٹر ظہیر عباس جوکہ ایک لیجنڈ کے طور پر قومی ٹیم میں ذمہ داریاں انجام دیتے رہے ہیں. گزشتہ روز پاکستان کے پروگرام کرکٹ پاکستان کے میزبان سلیم خلیق سے بات کرتے ہوئے ٹیم میں کچھ اچھے اور ناقص پوائنٹ کی نشاند دہی کی.

انھوں نے کہا میرے تجربے میں چند ایک چیزیں سامنے آئی ہیں جو مجھے لگتا ہے کہ قومی ٹیم میں ہونی چاہیے. انھوں نے کہا پہلی بات تو حیدر علی کا ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا سن رہا ہوں. یہ مجھے پرسنلی اچھا فیصلہ نہیں لگ رہا ہے. مزید بات کرتے ہوئے سابق کرکٹر نے کہا تھیک ہے وہ کئ میچز سے پرفارم نہیں کر رہے. مگر اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہوتا کہ اسے ٹیم سے ڈراپ کر دینا چاہیے.

انھوں نے کہا کرکٹ میں پرانی تکنیک چلتی آرہی ہے کہ کوئی نوجوان کھلاڑی اگر ان پٹ نہ دے رہا ہو تو اس کے پوزیشن تبدیل کرکے موقع دیا جاتا ہے. اس کے اندر خود اعتمادی بھری جاتی ہے نہ کہ اسے باتیں کرکے کم تری کا نشانہ بنایا جاتا ہے. ٹیم میجمنٹ کو حیدر علی کا حوصلہ بندھوانا چاہیے. پھر اس کی پوزیشن بدلنی چاہیے تب جا کر وہ پرفارم کرے گا.

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

آئی پی ایل کے باقی میچز یا پھر دورہ پاکستان ، انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اہم فیصلہ سنا دیا۔۔

کرونا وائرس کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ ذرائع ...