Home / کھیل / شاہد آفریدی ٹی ٹین میں پہلے ہی دن چھا گئے ، دو وکٹیں لیں : ویڈیو دیکھیں

شاہد آفریدی ٹی ٹین میں پہلے ہی دن چھا گئے ، دو وکٹیں لیں : ویڈیو دیکھیں

ابو ظہبی ٹی 10 لیگ میں پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی تاخیر سے انٹری ہوئی مگر بوم بوم نے اپنے اولین میچ ہی میں جاندار پرفارمنس پیش کی ہے.
اتوار کو کهیلے گئے میچ میں ٹیم ابوظہبی کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا. اس کے لئے کرس گیل چلے اور نہ بین ڈکٹ. ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر صرف 100 رنز بناسکی.

پال سٹر لنگ نے 29 اور جوئے کلارک نے 34 کئے. گیل 5 اور ڈکٹ 15 کرسکے.
-وجہ یہ تھی کہ 10 اوورز کی اننگ میں شاہد آفریدی کی کفایتی بائولنگ تھی. انہوں نے 2 اوورز میں صرف 16 رنز دیئے اور 2 وکٹیں اڑائیں.

https://www.youtube.com/watch?v=8c08C-WlDhE

جواب میں قلندرز نے ٹام بینٹن کے 30 اور کپتان سہیل اختر کے 27 ناٹ آئوٹ اور شرجیل خان کے ناقابل شکست 40 رنز کی بدولت ہدف 10 گیندیں قبل صرف ایک وکٹ پر پورا کرلیا. اس طرح قلندرز 9 وکٹ سے کامیاب رہے.

 

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

آئی پی ایل کے باقی میچز یا پھر دورہ پاکستان ، انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اہم فیصلہ سنا دیا۔۔

کرونا وائرس کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ ذرائع ...