Home / کھیل / فواد عالم کیسے بولرز کو جال میں پھنساتے ہیں؟ رمیزراجہ اور وسیم اکرم کی ویڈیو وائرل

فواد عالم کیسے بولرز کو جال میں پھنساتے ہیں؟ رمیزراجہ اور وسیم اکرم کی ویڈیو وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری کرکٹرز رمیز راجہ اور وسیم اکرم نے فرضی انداز میں پرفارم کرکے بتایا ہے کہ باصلاحیت بیٹسمین فواد عالم کس طرح اپنی کمال مہارت سے بولرز پر چال چلتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ یوٹیوب پر وائرل ہے جس میں رمیز راجہ اور وسیم اکرم فرضی وکٹ پر کھڑے ہوکر فواد عالم پر تبصرہ کررہے ہیں اور یہ بتانے کی کوشش کررہے ہیں وہ کس طرح کریز پر جم کر بلے بازوں کا بھرپور مقابلہ کرتے ہیں۔

رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ فواد عالم اسپن بال کا سامنا کرنے کے لیے خاص انداز میں گھومتے اور پھر دوبارہ لیگ آن پر آجاتے ہیں جبکہ فرنٹ فوٹ، مڈل اور لیگ اسٹمپ پر ہی رہتا ہے۔ اس دوران وہ گیند کو بڑے غور سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فاسٹ گیند کو کھیلنے کے دوران فواد کا بلا زیادہ ہوا میں رہتا ہے اور بھرپور انداز میں آف اسٹمپ پر چلے جاتے ہیں۔ اس طرح وہ زیادہ تر گیند کو لیگ آن پر کھیلتے ہیں۔

رمیزراجہ کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑی کمال انداز میں اسٹمپ بھی دکھاتا ہے اور ساتھ ہی پیروں کا استعمال بھی خوب جاتا ہے، وہ اس طرح کھیل کر تجربہ کار ہوگئے ہیں، فواد عالم کو توازن برقرار رکھنا خوب آتا ہے۔

دریں اثنا وسیم اکرم نے کہا فواد عالم کی خاصیت یہ ہے کہ وہ گیند آنے سے پہلے اپنی پوزیشن تبدیل کرچکا ہوتا ہے، ایسے بلے بازوں کو بولرز گیند کراتے ہوئے بھی بار بار سوچتے ہیں۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

آئی پی ایل کے باقی میچز یا پھر دورہ پاکستان ، انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اہم فیصلہ سنا دیا۔۔

کرونا وائرس کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ ذرائع ...