Home / Uncategorized / میں بھارتی دھمکیوں سے نہیں ڈرتا! کشمیر پریمئر لیگ ضرور کھیلوں گا! ہرشل گبز نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیا

میں بھارتی دھمکیوں سے نہیں ڈرتا! کشمیر پریمئر لیگ ضرور کھیلوں گا! ہرشل گبز نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیا

Karachi Kings' head coach Gibbs on his way to Pakistan

ساﺅتھ افریقہ کے معروف کھلاڑی ہرشل گبز کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت سے متعلق بھارتی بورڈ کی دھمکیوں کے خلاف ڈٹ گئے اور ان کی جانب سے بھارتی دباوخاطرمیں نہ لاتے ہوئے کے پی ایل میں شرکت کافیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ ہر شل گبز نے لیگ میں شرکت سے متعلق کے پی ایل کوآگاہ کردیا ہے ، اس ضمن میں ان کا کہنا ہے کہ بھارتی دباواوردھمکیوں سے نہیں ڈرتا، کشمیرپریمیئرلیگ میں ہرصورت شرکت کروں گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹو ئٹر پر جاری بیان میں ہرشل گبز کا کہناتھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ مجھے دھمکی دے رہا ہے، بی سی سی آئی غیر ضروری طور پرپاکستان کے ساتھ اپنا سیاسی ایجنڈا بیچ میں لارہا ہے۔

ہرشل گبز کا کہنا تھاکہ مجھے کے پی ایل ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے اور دھمکی دی جارہی ہے کہ بھارت میں انٹری کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

امپائر کیا سو رہے تھے؟ کے ایل راہول نو بال پر آؤٹ ہوئے؟ بھارتی شائقین کے آئی سی سی سے سوال

ہندوستانی اننگز کے تیسرے اوور کی پہلی گیند پر کے ایل راہول کی ناکامی ثابت ...