Home / Uncategorized / نیوزی لینڈ نے سارے احسان بھلا دیے! کرائسٹ چرچ میں مسجد پر حملے کے بعد کیسے پاکستان نے نیوزی لینڈ کا دورہ کیا تھا؟ تفصیلات جانیے

نیوزی لینڈ نے سارے احسان بھلا دیے! کرائسٹ چرچ میں مسجد پر حملے کے بعد کیسے پاکستان نے نیوزی لینڈ کا دورہ کیا تھا؟ تفصیلات جانیے

eng vs pak 3rd t20 highlights 2020 - Cheap Online Shopping -

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز کو منسوخ کر دیا گیا۔ نیوزی لینڈ نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر سیریز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا جس پر پاکستانی قوم نہایت غمگین ہے۔

ایسے موقع پر جہاں معمولی سے خدشات کے پیشِ نظر نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے گھر واپس جانے کو تیار ہوگئ تو سب کے ذہن میں ایک ہی بات گردش کر رہی ہے کہ جب 15 مارچ 2019 کو نیوزی لینڈ میں بنگلادیش کی ٹیم پر مسجد میں حملہ ہوا اور قریباً پچاس سے زائد لوگ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

اُس وقت بنگلادیش کی ٹیم بمشکل اپنی جان بچا سکی تھی۔ دنیا میں ہر طرف نیوزی لینڈ کی بات کی جارہی تھی۔ اُس واقع کے بعد کوئ بھی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے دورے کو تیار نہ تھی ۔ ایسے موقع پر پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کا مکمل ساتھ دیا اور مشکل حالات میں نیوزی لینڈ کا دورہ کیا۔

جہاں یہ سب باتیں لوگوں کے ذہنوں میں گردش کررہی ہیں وہاں یہ بات بھی ذہن میں آتی ہے کہ کرونا وائرس کے مشکل اور جان لیوا حالات میں جہاں دوسرے ممالک اپنے اپنے گھروں میں چھپ گۓ تھے تو پاکستان نے نیوزی لینڈ کا دورہ کیا اور سخت کرنتینا گزارے۔

پاکستان نے اُس حالات میں نیوزی لینڈ کا ساتھ دیا جب کوئ اور ساتھ دینے کو تیار نہ تھا۔ پاکستانی ٹیم نے اُن حالات میں بغیر پریکٹس کے نیوزی لینڈ میں سیریز کھیلی۔ آج نیوزی لینڈ نے پاکستان کی کوششوں اور ساتھ کو بُھلا کر معمولی سے خدشات کے پیش نظر سیریز کھیلنے سے انکار کردیا اور نیوزی لینڈ واپس جانے کا فیصلہ کیا جو کہ پاکستان کرکٹ کے لیے نہایت افسوس کن تھا۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

امپائر کیا سو رہے تھے؟ کے ایل راہول نو بال پر آؤٹ ہوئے؟ بھارتی شائقین کے آئی سی سی سے سوال

ہندوستانی اننگز کے تیسرے اوور کی پہلی گیند پر کے ایل راہول کی ناکامی ثابت ...