Home / کھیل / پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ پر بڑا خطرہ منڈلانے لگا

پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ پر بڑا خطرہ منڈلانے لگا

پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے میں کسی ٹیسٹ شکست کی متحمل نہیں ہوسکتی کیونکہ سچی بات یہ ہے کہ ایک ڈرا میچ بھی پاکستان کی رینکنگ دائو پر لگادے گا.آئی سی سی درجہ بندی کے مطابق پاکستان اس وقت90 ریٹنگ کے ساتھ 5ویں،جنوبی افریقا 89 ریٹنگ کے ساتھ چھٹے نمبر کے ساتھ اس کے سر پر موجود ہے۔

پاکستان چونکہ10ویں نمبر کی ٹیم سے کھیل رہا ہے تو دونوں میچز کی فتوحات اس کی رینکنگ میں صرف ایک پوائنٹ کا اضافہ کریں گی۔

کسی بھی وجہ سے اگر ایک میچ جیتا اور ایک ڈرا کھیلا جاتا ہے توپاکستان کی بھی ریٹنگ 89 ہوجائے گی لیکن کچھ فرق کے ساتھ اس کا نمبر 5ویں سے چھٹا ہوجائے گا.

پاکستان دونوں میچز ڈرا کھیلتا ہے تو اس کی ریٹنگ 5درجہ نیچے گرے گی اور پوزیشن چھٹی ہوجائےگی.دونوں میچزکی شکست تو پاکستان کو5ویں سے 8ویں نمبر تک لے جائے گی،اس لئے پاکستان کو دونوں میچز جیتنا ہی ضروری ہوگا.

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

آئی پی ایل کے باقی میچز یا پھر دورہ پاکستان ، انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اہم فیصلہ سنا دیا۔۔

کرونا وائرس کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ ذرائع ...