Home / کھیل / پی سی بی کو پاکستان سپر لیگ کے بقیہ 20 میچز کروانے کی منظوری مل گئی

پی سی بی کو پاکستان سپر لیگ کے بقیہ 20 میچز کروانے کی منظوری مل گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ کو پی ایس ایل چھ کے بقیہ میچز ابو ظہبی میں کروانے کی مکمل منظوری مل گئی ہے ،پی سی بی اور تمام فرنچائز مالکان کے درمیان آن لائن اجلاس کے بعد ایونٹ کے انعقاد کے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا بیان میں کہناتھا کہ بورڈ تصدیق کرتاہے کہ پی ایس ایل کے بقیہ بیس میچز ابو ظہبی میں کروانے کیلئے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے تمام معاملات پر مکمل منظوری مل گئی ہے ، آج دوپہر کو چھ فرنچائز مالکان کے ساتھ مل کر ایونٹ کے انعقاد سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی ، جس کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا ۔

چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہناتھا کہ ابو ظہبی میں ایونٹ کے انعقاد کے سلسلے میں حائل تمام رکاوٹیں ختم ہو گئی ہیں ، جس پر ہم بہت خوش ہیں اور ایونٹ کے انعقاد کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں ، ہم متحدہ عرب امارات کی حکومت ، ان کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ،ایمریٹس کرکٹ بورڈ اور ابوظہبی سپورٹس کونسل کے مشکور ہیں ، جنہوں ںے ایونٹ کے انعقاد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کیا ۔

ان کا کہناتھا کہ پی سی بی ایونٹ کے انعقاد سے متعلق معاملات کو تیزی سے حتمی شکل دینے کیلئے تمام فرنچائز مالکان سے مشاورت کی جائے گی ، جس کی مکمل تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس موقع پر پی سی بی سٹاف کے مشکور ہیں جنہوں نے جون میں ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کے انعقاد کو یقنی بنانے کیلئے عید الفطر کی تعطیلات کے باوجود سخت محنت جاری رکھی ۔

وسیم خان نے کاہ کہ پی ایس ایل کا شمار دنیا کی چند بہترین کرکٹ لیگز میں ہوتا ہے ، جو اعلیٰ معیار کی نشریاتی کوریج کے ذریعے شائقین کرکٹ کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کی حمایت کرنے کا موقع فراہم کرتاہے ۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

حیدر علی کے ساتھ یہ کام کرکے دیکھیں ,اگر پرفارم نہ کرے توپھر کہنا , ظہیر عباس

پاکستانی سابق کرکٹر ظہیر عباس جوکہ ایک لیجنڈ کے طور پر قومی ٹیم میں ذمہ ...