Home / کھیل / ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز میں پانچ وکٹیں لینے والے نعمان علی نے کون سا اعزاز اپنے نام کیا؟

ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز میں پانچ وکٹیں لینے والے نعمان علی نے کون سا اعزاز اپنے نام کیا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم سپنر نعمان علی ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے 12ویں کھلاڑی بن گئے جبکہ انہوں نے مجموعی طور پر ٹیسٹ میچ میں سات کھلاڑیوں پویلین کی راہ دکھاتے ہوئے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق 34 سالہ نعمان علی پاکستان کے چوتھے سپنر ہیں جنہوں نے ڈیبیو ٹیسٹ پر پانچ وکٹیں لیں۔ نعمان علی ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے والے معمر ترین کرکٹر ہیں جنہوں نے 34 سال 111 دن کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ خیال رہے کہ نعمان علی سے پہلے شاہد آفریدی، بلال آصف اور نذیر جونیئر نے پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

نعمان علی سے قبل بلال آصف نے 33 سال 13 دن کی عمر میں ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لی تھیں۔ دوسری جانب نعمان علی گزشتہ 72 سال میں ڈیبیو پر 5 وکٹ لینے والے دنیا کے معمر ترین باﺅلر بھی ہیں۔ 34 سال سے زائد عمر میں ڈیبیو پر 5 وکٹ لینے والے آخری کرکٹر نیوزی لینڈ کے فین کریسویل تھے۔

واضح رہے کہ نعمان علی رواں سال ناردن کی طرف سے کھیلتے ہوئے قائداعظم ٹرافی میں 61 وکٹیں حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ انہوں نے چھ مرتبہ اننگز میں پانچ یا زیادہ وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہ تین بار میچ میں 10 یا زیادہ وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

آئی پی ایل کے باقی میچز یا پھر دورہ پاکستان ، انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اہم فیصلہ سنا دیا۔۔

کرونا وائرس کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ ذرائع ...