Home / Uncategorized / کرپشن میں سزا یافتہ کھلاڑیوں پر قومی ٹیم کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند ہونیکا امکان

کرپشن میں سزا یافتہ کھلاڑیوں پر قومی ٹیم کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند ہونیکا امکان

Umar Akmal apologises for failing to report corrupt approaches, says the  'mistake' taught him a lot - Sport - DAWN.COM

کرپشن میں سزا یافتہ کھلاڑیوں پر قومی ٹیم کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

رمیز راجہ کے آنے کے بعد فاسٹ بائولر محمد عامر، اوپنر شرجیل خان اور مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کا مستقبل تاریک دکھائی دے رہا ہے، ذرائع کے مطابق گورننگ بورڈ ممبران سے منظوری کے بعد چیئرمین رمیز راجہ پریس کانفرنس میں باقاعدہ اس پالیسی کا اعلان کرسکتے ہیں، پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کو بھی مزید سخت بنایا جائے گا۔

سابق کپتان متعدد بار اپنے بیانات میں کرپٹ کرکٹرز کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی کھل کر مخالف کرچکے ہیں لہٰذا انھوں نے نئی گائیڈ لائنز کے حوالے سے پی سی بی حکام اور کپتان بابراعظم کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے۔

آئندہ سلیکشن کے لیے کسی بھی ایسے کرکٹر کو زیر غور نہیں لایا جائے گا جس کا نام کرپشن کیس میں سامنے آیا ہو، ان حالات میں انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے مصباح الحق اور وقاریونس کی رخصتی کا انتظار کرنے والے فاسٹ بائولر محمد عامر کا کم بیک بھی مشکل ہوجائے گا۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

جس طرح شاٹس کھیلنے کی پریکسٹس کرتا ہے ویسے ہی بولرز کی دھلائی کرتا ہے۔۔ آئی سی سی نے محمد رضوان کی ویڈیو شیئر کر دی

پاک بھارت میچ میں پاکستان کے ہیرو محمد رضوان کی شاندار بلے بازی کے بعد ...