Home / پاکستان / ترسیلات زر بلند ترین سطح پر پہنچنے پر وزیراعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کردیا

ترسیلات زر بلند ترین سطح پر پہنچنے پر وزیراعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کردیا

اسلام آباد : اپریل میں پاکستان کی ترسیلات زر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے پیغام جاری کیا اور سمندر پار پاکستانیوں کا شکر بھی ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ مانا ہے کہ اوور سیز پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔
وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اپریل میں ترسیلات زر 2.8 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچیں، رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 24.2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ 10 ماہ کی ترسیلات زر سے آپ نے گزشتہ پورے مالی سال کا ریکارڈ توڑ دیا، نئے پاکستان پر اعتماد کرنے پر اوور سیز پاکستانیوں کا شکریہ۔
قبل ازیں مارچ کے مہینے میں پاکستان نے طویل معاشی مشکلات کے بعد معیشت کے محاذ پر بالآخر بہتری دکھانا شروع کر دی تھی۔
مارچ 2021ء میں ملک کی ایکسپورٹس اور ترسیلات زر میں اضافے کے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے تھے۔ اسی باعث پہلی مرتبہ پاکستان ایک ماہ کے دوران 5 ارب ڈالرز سے زائد زرمبادلہ کمانے میں کامیاب رہا ہے۔ مارچ 2021ء میں پاکستان نے ایکسپورٹس کی مد میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالرز سے زائد اور ترسیلات زر کی مد میں 2 ارب 70 کروڑ ڈالرز سے زائد کمائے۔ ماہرین کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک برسوں بعد پہلی مرتبہ پاکستان اپنے تجارتی اخراجات کے مقابلے میں کئی ارب ڈالرز زائد کما لے گا۔
ایک رپورٹ کے مطابق مالی سال کے اختتام تک پاکستان کے تجارتی خسارے میں مزید کمی کا امکان ہے۔ اندازہ ہے کہ مالی سال کے اختتام تک پاکستان کی امپورٹس کا حجم 50 ارب ڈالرز تک رہے گا۔ جبکہ ترسیلات زر اور ایکسپورٹس دونوں کا مشترکہ حجم 52 ارب ڈالرز رہنے کی امید ہے۔ ترسیلات زر 27 ارب ڈالرز جبکہ ایکسپورٹس کا حجم بھی 24 ارب ڈالرز سے زائد رہنے کا امکان ہے۔ مارچ میں بھی پاکستان کی ایکسپورٹس کا حجم تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں پاکستان کو ایکسپورٹس کی مد میں 18 ارب ڈالرز سے زائد حاصل ہوئے۔ جبکہ دوسری جانب ترسیلات زر کا حجم بھی مسلسل بڑھ رہا ہے۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

شرمناک خاموشی پر مسلمان حکمرانوں کو شاہ فیصل کا واقعہ یاد دلا دیا گیا

لاہور : نامور کالم نگار عبدالرافع رسول اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔اکتوبر1973ء میںجب ...