Home / پاکستان / شرمناک خاموشی پر مسلمان حکمرانوں کو شاہ فیصل کا واقعہ یاد دلا دیا گیا

شرمناک خاموشی پر مسلمان حکمرانوں کو شاہ فیصل کا واقعہ یاد دلا دیا گیا

لاہور : نامور کالم نگار عبدالرافع رسول اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔اکتوبر1973ء میںجب عرب اسرائیل کی لڑائی میں پہلے اسرائیل ہارگیا تھا لیکن امریکہ کی عملی امداد سے لڑائی کاپانسہ پلٹ گیااوراسرائیل شام اورمصرکے بہت اندرتک گھستاچلاگیا۔اس موقع پرشاہ فیصل نے ایک غیرت مندانہ فیصلہ لیتے ہوئے امریکہ ،کینیڈا،برطانیہ ،جاپان ،ہالینڈ،پرتگال ، رہوڈشیا اور

افریقہ کوتیل کی ترسیل بندکردی جنہوں نے اسرائیل کی اس لڑائی میں عملی مددکی تھی ۔ اس اقدام سے امریکہ اوریورپ میں ایک بڑابحران پیداہوا۔انکی سٹاک ایکسچینج کی مارکٹیں زوال سے دوچارہوئیں۔ایسی صورتحال امریکہ اوریورپ کے لئے ناقابل برداشت تھی اورتین ماہ کے اندراندرہی امریکہ اوریورپ نے گھٹنے ٹیک لئے ۔صدرنکسن کے قدم ڈگمگائے اس نے اسرائیل کے پوری صورتحال رکھ دی اوراسے نہ صرف لڑائی بند کرنے پرمجبورکیا بلکہ وہ تمام علاقے واپس کروائے جومصرسے شام تک پنجہ یہودمیں آچکے تھے ۔ امریکہ کایہ اقدام عربوں کے محبت میں نہیں اٹھا تھا بلکہ شاہ فیصل کے تیل کے ترسیلی روکنے سے اپنی اوریورپ کی بدترین صورتحال کے پیش نظراٹھایا تھا۔ اسے قبل صدرنکسن نے شاہ فیصل کوبہت ڈرایاکہ تمہیں اقتصادی موت کا سامنا کرنا ہوگا توشاہ فیصل کاجواب تھا کہ ’’ہم عرب ایک اونٹ اورایک خیمے میں زندگی گزارنے کے عادی ہیں

اسی پوزیشن پر واپس جائیں گے یہ گوارہ ہوگا لیکن یہ ہرگزگوارہ نہیں کہ اپنا فیصلہ واپس لیں گے‘‘تف ہے!آج کے عیاش حکمرانوں پرکہ جومسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کے چھن جانے پرکم ازکم شاہ فیصل جیساکردارنبھانے سے بھی عاری ہیں۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

سال 2021ء میں عمران خان کے ساتھ کیا ہو گا؟ تمام ماہرین علم نجوم کی متفقہ حیران کن پیشگوئی‎

اسلام آباد: عمران خان 2021ء میں وزیراعظم نہیں رہیں گے، اس بات کی پیشگوئی ماموں ...