Breaking News
Home / Uncategorized / خوشدل شاہ کی آخری اوور میں شاندار بیٹنگ! ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کے لئے ہدف دے دیا

خوشدل شاہ کی آخری اوور میں شاندار بیٹنگ! ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کے لئے ہدف دے دیا

پی ایس ایل کے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 

ابوظہبی میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے سولہویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ملطان سلطانز کی جانب رحمان اللہ اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا تاہم رحمان اللہ پہلے ہی اوور میں عماد وسیم کو وکٹ دے بیٹھے وہ صرف 3 رنز ہی بناسکے۔

صہیب مقصود نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 14 گیندوں پر 31 رنز کی اننگز کھیلی اور ریلی روسوو بھی 24 گیندوں پر 44 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان رضوان 29 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے تھیسارا پریرا نے 2، عماد وسیم اور وقاص مقصود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں کراچی کنگز 3 میچز جیت کر دوسرے نمبر پر ہے جب کہ ملتان سلطانز صرف ایک ہی میچ میں کامیابی حاصل کرپائی ہے اور پانچویں نمبر پر ہے۔

About admin

Check Also

سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی میں جھگڑا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے شاہین کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے شاہین شاہ آفریدی کے رویے کی میچ ریفری کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *