Breaking News
Home / Uncategorized / فارم عارضی ہوتی ہے لیکن حیدرعلی کی تباہ کن بیٹنگ۔۔ زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے حیدر علی سے امیدیں لگا لی

فارم عارضی ہوتی ہے لیکن حیدرعلی کی تباہ کن بیٹنگ۔۔ زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے حیدر علی سے امیدیں لگا لی

حیدر علی سے بہت امیدیں وابستہ ہیں: وہاب ریاض

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا خیال ہے کہ ابوظہبی میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے باقی میچوں کے دوران نوجوان حیدر علی اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ پشاور زلمی کے لیے حیدر علی کی تباہ کن بیٹنگ اہم ہے ، آپ نے حیدر علی کی کارکردگی آخری سیزن کے ساتھ ساتھ اس سال پہلی بار بھی دیکھی ہے، ہم اسے ہمیشہ اعتماد اور اس کا فطری کھیل کھیلنے کا لائسنس دیتے ہیں۔

وہاب ریاض نے کہا کہ کھلاڑی کو اعتماد دینا بہت ضروری ہے پھر چاہے وہ آؤٹ ہوجائے یا اپنی پہلی ہی گیند پر چھکا لگائے، حیدر علی دورہ نیوزی لینڈ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے تھے لیکن وہ ایک ،دو میچز میں ہمارے لیے بہترین کھیل پیش کرنے میں کامیاب رہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فارم عارضی ہے لیکن حیدرعلی کی تباہ کن بیٹنگ میچز جیتنے میں ہماری مدد کرسکتی ہے، حیدر اس وقت اعتماد سے بھرپور ہیں اور اس کا پی ایس ایل کا بھر پور استعمال کریں گے۔

یاد رہے کہ پشاور زلمی پی ایس ایل 6 میں آج ابوظہبی میں لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گا۔

About admin

Check Also

سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی میں جھگڑا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے شاہین کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے شاہین شاہ آفریدی کے رویے کی میچ ریفری کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *