Breaking News
Home / Uncategorized / راشد خان کی بولنگ نے ہماری ٹیم کی کمر توڑ دی۔۔ شعیب ملک بھی راشد خان کی تعریف کرنے پر مجبور

راشد خان کی بولنگ نے ہماری ٹیم کی کمر توڑ دی۔۔ شعیب ملک بھی راشد خان کی تعریف کرنے پر مجبور

Image

پشاور زلمی کے کھلاڑی شعیب ملک کا میچ میں شکست پر کہنا ہے کہ  لاہور قلندرز کے راشد خان کی بولنگ نے ہماری ٹیم کی کمر توڑ دی، ہمارے سارے اہم بلے بازوں کو راشد نے آؤٹ کیا۔

شعیب ملک نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آخر کے اوورز میں زیادہ رنز دے دیے ، توقع نہیں تھی کہ لاہور قلندرز 170 تک اسکور کرجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 170 رنز کے بعد بھی اصل فرق راشد خان کی بولنگ نےہی کیا، ٹیم کی ضرورت کےمطابق بیٹنگ کی۔

شعیب ملک نے کہا کہ ٹیم کو جس نمبر پر بھی ضرورت ہوئی میں موجود رہا ہوں،  بین ڈنک اور ٹم ڈیوڈ نےجیسی بیٹنگ کی ان کی تعریف بنتی ہے، ڈنک اور ڈیوڈ نےاسٹرائیک ریٹ کو برقرار رکھتے ہوئے اچھی بیٹنگ کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی نے کہا کہ بطور سینیئر اپنی رائےدیتا ہوں، وہاب کو کوئی بھی مشورہ دےسکتا ہے، ہدف اپنا بہتر سے بہترکھیل پیش کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پشاورزلمی کوشش کرےگی کہ اگلے میچز میں بہترکھیل پیش کریں، ٹیموں کےدرمیان زیادہ فرق نہیں، کوئی بھی آگےآسکتا ہے۔

About admin

Check Also

سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی میں جھگڑا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے شاہین کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے شاہین شاہ آفریدی کے رویے کی میچ ریفری کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *