Breaking News
Home / Uncategorized / پی ایس ایل میں اس کھلاڑی کو آؤٹ کرنا میرا خواب ہے، شاہنواز دھانی

پی ایس ایل میں اس کھلاڑی کو آؤٹ کرنا میرا خواب ہے، شاہنواز دھانی

ملتان سلطان کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو آؤٹ کرنا میرا خواب ہے۔

شاہنواز دھانی کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہے جوفرا آرچر کی طرح خطرناک بولر بن سکوں کوشش کرتا ہوں پیس کے ساتھ لائن و لینتھ پر کمان حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔

ملتان سلطانز کی ٹیم میں تمام کھلاڑی ایک فیملی کی طرح ہیں، سابق کپتان شاہد آفریدی سمیت تمام کرکٹرز نے لیگ کے دوران سپورٹ کیا۔ غیرملکی کھلاڑیوں کے ساتھ وکٹ کی سیلیبریشن نے مجھے اعتماد دیا۔ شرجیل خان کم بیک کےبعد مزید خطرناک بلےباز دیکھائی دے رہے ہیں۔

قرنطینہ کی زندگی بلکل بھی آسان نہیں، قرنطینہ کے سات دن ایک سال کے برابر تھے۔ خود کو مصروف رکھنے کےلیے زوم پر کانفرنس کال اور ٹریننگ کرتے تھے۔

About admin

Check Also

سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی میں جھگڑا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے شاہین کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے شاہین شاہ آفریدی کے رویے کی میچ ریفری کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *