Home / Uncategorized / سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی میں جھگڑا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے شاہین کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا

سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی میں جھگڑا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے شاہین کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا

Shaheen Afridi mouthing a few words to Sarfraz Ahmed. (Twitter/Screengrab)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے شاہین شاہ آفریدی کے رویے کی میچ ریفری کو باقاعدہ شکایت درج کروادی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق میچ کے دوران  شاہین آفریدی نے حارث رؤف کو بلند آواز میں باؤنسر مارنے کو کہا۔ کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت اونچی آواز میں دوسرے بولر کو اکسانے پر جرمانہ ہوتا ہے۔

گزشتہ روز (منگل کو) ابوظہبی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کے 19ویں اوور کی آخری گیند پر شاہین آفریدی نے باؤنسر کروائی جو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمین سرفراز احمد کے ہیلمٹ پر لگی۔سرفراز نے بھاگ کر رن بنایا تو دوسرے اینڈ پر پہنچنے کے بعد وہ شاہین آفریدی سے کچھ کہتے ہوئے آگے بڑھ گئے۔

جس پر شاہین آفریدی بھی غصے میں آگئے جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ  جملوں کا تبادلہ ہوا۔لاہور قلندرز کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ اور کپتان سہیل اختر نے درمیان میں پڑ کر معاملہ رفع دفع کروایا۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016ء کے بعد قومی ٹیم کا پاور پلے رن ریٹ افغانستان اور آئرلینڈ سے بھی بدتر

پاکستان کرکٹ ٹیم کو ماڈرن ڈے کرکٹ کے حساب سے اپنا سٹائل نہ اپنانے پر ...