Home / Uncategorized / شان مسعود اور جانسن چارلس کی تباہ کن بیٹنگ! ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈیٹرز کو جیت کے لئے ہدف دے دیا

شان مسعود اور جانسن چارلس کی تباہ کن بیٹنگ! ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈیٹرز کو جیت کے لئے ہدف دے دیا

ملتان سلطانز کے شان مسعود نے 73 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی

 ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 

ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹگ کی دعوت دی۔ محمد رضوان اور شان مسعود نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا، رضوان 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، صہیب مقصود 5 رنز اور ریلی روسوو 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

شان مسعود نے 42 گیندوں پر 73 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 4 چھکےاور 7 چوکے شامل تھے۔ جونسن چارلس نے بھی 24 گیندوں پر 47 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ خوشدل شاہ 21 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خرم شہزاد نے 2، محمد نواز، حسان خان اور ظاہر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے گزشتہ روز لاہور قلندرز کو 18 رنز سے شکست دی تھی۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016ء کے بعد قومی ٹیم کا پاور پلے رن ریٹ افغانستان اور آئرلینڈ سے بھی بدتر

پاکستان کرکٹ ٹیم کو ماڈرن ڈے کرکٹ کے حساب سے اپنا سٹائل نہ اپنانے پر ...