Home / Uncategorized / مشکل دن ہیں اہلیہ بہت ساتھ دے رہی ہیں اس لئے پاکستان واپس نہیں جا رہا۔۔ حسن علی

مشکل دن ہیں اہلیہ بہت ساتھ دے رہی ہیں اس لئے پاکستان واپس نہیں جا رہا۔۔ حسن علی

Image

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے حسن علی کا کہنا ہے کہ ان کے آج کل سخت دن ہیں لیکن اہلیہ ان کا بھرپور ساتھ دے رہی ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے اہلیہ کی بھرپور حمایت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کل ایک خاندانی مسئلے میں بُری طرح الجھے ہوئے ہیں لیکن اہلیہ اس مسئلے کے حل کیلئے بہت ساتھ دے رہی ہیں۔

انہوں نے مداحوں کا بھی ان کے نجی معاملات کا احترام کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی کی پی ایس ایل ادھورا چھوڑنے کی خبر سامنے آئی تھی تاہم بعد میں واپسی کا اعلان کردیا گیا تھا۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016ء کے بعد قومی ٹیم کا پاور پلے رن ریٹ افغانستان اور آئرلینڈ سے بھی بدتر

پاکستان کرکٹ ٹیم کو ماڈرن ڈے کرکٹ کے حساب سے اپنا سٹائل نہ اپنانے پر ...