Home / Uncategorized / ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سیمی فائنل: ورلڈ کلاس بابر اعظم نے اپنے کوچ میتھیو ہیڈن کا ریکارڈ توڑ دیا

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سیمی فائنل: ورلڈ کلاس بابر اعظم نے اپنے کوچ میتھیو ہیڈن کا ریکارڈ توڑ دیا

<img src=”https://cdn.wionews.com/sites/default/files/styles/story_page/public/2021/11/03/219800-babar-azam-4.jpg” alt=”Players do get uncomfortable&amp;#39;: Pakistan skipper Babar Azam supports Ravi Shastri&amp;#39;s bio-bubble claims, Sports News | wionews.com” />

جاری ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جہاں دیگر ریکارڈز اپنے نام کیے وہاں سابق آسٹریلوی کرکٹر اور موجودہ پاکستانی بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 میں بابر اعظم اب تک سب سے زیادہ رنز بناچکے ہیں۔ بابر اعظم ڈیبیو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کھیل کر سب سے زیادہ رنز بنانے والے واحد کرکٹر بن گۓ ہیں۔

قومی کپتان ایونٹ میں 270 سے زائد رنز بناچکے ہیں جو کسی بھی کھلاڑی کا ڈیبیو ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز ہیں۔ اس سے قبل سابق آسٹریلوی بلے باز 2007 کے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں 265 رنز بناکر اس فہرست میں پہلے نمبر پر موجود تھے۔

اس کے علاوہ انگلینڈ کے سابق کپتان جوئ رووٹ نے سال 2016 کے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں 249 رنز بناۓ تھے جبکہ جنوبی افریقی کھلاڑی جیک کیلس 2009 کے اپنے پہلے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں 238 رنز بنا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل جاری ہے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے جس کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں سب سے بہترین بولنگ فگر! شاداب خان نے سیمی فائنل میں تاریخ رقم کر دی! انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف مقابلہ جاری۔پاکستان ...