Home / Uncategorized / دورہ پاکستان کینسل کرنے کا فیصلہ کس کا تھا؟ انگلش کرکٹ بورڈ پھنس گیا

دورہ پاکستان کینسل کرنے کا فیصلہ کس کا تھا؟ انگلش کرکٹ بورڈ پھنس گیا

British Prime Minister Boris Johnson 'Enraged' After ECB Cancelled Pakistan  Tour: Reports انگلش کرکٹ بورڈ یکطرفہ اور ناقابل فہم وجوہات پر دورہ پاکستان منسوخ کرکے بری طرح پھنس گیا ہے۔ اپنے ہی کھلاڑی اور مبصرین نے اسے احسان فراموش قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں اور میڈیا نے بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کیے جانے کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انگلینڈ کے کسی کرکٹر نے دورے کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار نہیں کیا اور نہ ہی ای سی بی نے کسی سے کوئی مشورہ لیا ہے۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ میں کرکٹرز کی یونین ٹیم انگلینڈ پلیئر پارٹنرشپ کے ایک عہدے دار نے بتایا کیا کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کا دورہ ختم ہونے کے بعد کھلاڑیوں کو اندھیرے میں رکھا۔

عہدے دار کے مطابق اس فیصلے سے کھلاڑیوں کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ یونین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ اتوار کو اس حوالے سے اجلاس میں ای سی بی نے دورہ منسوخ کرنے کا یکطرفہ فیصلہ کرلیا تھا۔

انگلش پلیئرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کی منسوخی میں ہمارا کوئ کردار نہیں ہے۔ ہم سے تو یہ بھی نہیں پوچھا گیا کہ کیا آپ سفر کریں گے۔ ہمیں تو دورہ منسوخ کرنے کے بعد بتایا گیا۔

یاد رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی میچز 13 اور 14 اکتوبرکو کھیلے جانے تھے۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

امپائر کیا سو رہے تھے؟ کے ایل راہول نو بال پر آؤٹ ہوئے؟ بھارتی شائقین کے آئی سی سی سے سوال

ہندوستانی اننگز کے تیسرے اوور کی پہلی گیند پر کے ایل راہول کی ناکامی ثابت ...