Home / Uncategorized / افتخار احمد نے کمال کردکھایا، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے چیمپئن بن گئے، سلیکٹرز کے دروازے پر زور دار دستک! پاکستانیوں کے دل جیت لئے

افتخار احمد نے کمال کردکھایا، نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے چیمپئن بن گئے، سلیکٹرز کے دروازے پر زور دار دستک! پاکستانیوں کے دل جیت لئے

Image

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ جس کا انعقاد 23 ستمبر سے ہوا تھا آخر کار آج لاہور میں اپنے اختتام کو پہنچا۔ دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا نے ایک مرتبہ پھر سے ٹائٹل اپنے نام کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2021 کے فائنل میں خیبرپختونخوا کا مقابلہ سینٹرل پنجاب سے تھا جس کے نتیجے میں خیبرپختونخوا نے افتخار احمد کی کپتانی میں میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا۔

سینٹرل پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ مقررہ اوورز میں 148 رنز بناۓ جواب میں خیبرپختونخوا نے ہدف 3 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ افتخار احمد کو نہ صرف ایونٹ بلکہ میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آج کل سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والے افتخار احمد نے آج پھر شائقین کرکٹ کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔ اُنہوں نے کیپٹن اننگ کی بدولت ٹیم کو فائنل جتوایا اور ساتھ ہی ساتھ سلیکٹرز کے دروازے پر دستک دیتے ہوۓ اُنہیں احساس دلایا کہ ابھی بھی ورلڈکپ اسکواڈ میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

افتخار احمد نے ایونٹ کے سب سے بڑے میچ فائنل میں 2 اوورز میں 5 رنز دیتے ہوۓ 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔افتخار احمد نے احمد شہزاد اور حسین طلعت کی اہم وکٹ حاصل کی۔

بیٹنگ کے دوران افتخار احمد نے اپنی پاور ہٹنگ سے اپنے ہیٹرز کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔ افتخار احمد نے پریشر میچ میں زبردست بیٹنگ کرتے ہوۓ 236 کے اسٹرائیک ریٹ سے محض 19 گیندوں پر ناقابل شکست 45 رنز بناۓ۔اُن کی اس اننگ میں 2 چھکے اور چھ شاندار چوکے لگاۓ۔اُن کی اس زبردست فارم کی بدولت شائقین کرکٹ اُمید کر رہے ہیں کہ اُنہیں ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کرلیا جاۓ۔

واضح رہے کہ آئ سی سی کی جانب سے ٹیموں کو اسکواڈ میں تبدیلی کے لیے مزید پانچ دنوں کی مہلت دے دی گئ تھی۔ اب ہر ٹیم اپنا ختمی اسکواڈ کا اعلان 15 اکتوبر تک کرسکتی ہے۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں سب سے بہترین بولنگ فگر! شاداب خان نے سیمی فائنل میں تاریخ رقم کر دی! انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف مقابلہ جاری۔پاکستان ...