Home / Uncategorized / ہم نے پاکستانی کھلاڑیوں کو پریشر میں ڈالنے کی کوشش کی لیکن ان کے پاس ہر چیز کا جواب تھا، انہوں نے ہمیں کوئی موقع نہیں دیا، ویرات کوہلی

ہم نے پاکستانی کھلاڑیوں کو پریشر میں ڈالنے کی کوشش کی لیکن ان کے پاس ہر چیز کا جواب تھا، انہوں نے ہمیں کوئی موقع نہیں دیا، ویرات کوہلی

Virat Kohli gives credit to Pakistan after India slump to T20 World Cup  defeat but refuses to panic | Cricket News | Sky Sports

پاکستان کیخلاف ورلڈ کپ میں 10 وکٹوں کی بدترین شکست کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم نے ہمیں جیتنے کا کوئی موقع ہی نہیں دیا۔

تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے انہیں کھیل کے ہر شعبے میں شکست دی ہے۔

پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے بھارتی کپتان نے کہا کہ اس بات کو تسلیم کرنے میں کوئی شرم نہیں ہے کہ وہ ہم سے بہتر کھیلے ہیں۔ پاکستانی ٹیم آج پروفیشنل طریقے سے میدان میں آئی اور اپنا بہترین کھیل پیش کیا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے پاکستانی کھلاڑیوں پر کافی دباؤ پیدا کرنے کی کوشش کی، لیکن ان کے پاس ہر چیز کا جواب موجود تھا۔

تاہم کوہلی نے اگلے میچ میں بہتر کھیل پیش کرنے کی امید ظاہر کی، اور کہا کہ ابھی ٹورنامنٹ کا آغاز ہے۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی کا بطور کپتان یہ آخری ورلڈ کپ ٹی 20 ہے، وہ ایونٹ سے پہلے ہی کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کر چکے ہیں۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں سب سے بہترین بولنگ فگر! شاداب خان نے سیمی فائنل میں تاریخ رقم کر دی! انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف مقابلہ جاری۔پاکستان ...