Home / Uncategorized / نیوزی لینڈ اور انگلیڈ کے دورے کینسل ہونے کے بعد رمیز راجہ نے پی ایس ایل کو بڑا برانڈ بنانے کے لئے کام شروع کر دیا

نیوزی لینڈ اور انگلیڈ کے دورے کینسل ہونے کے بعد رمیز راجہ نے پی ایس ایل کو بڑا برانڈ بنانے کے لئے کام شروع کر دیا

They changed their DNA because of money' - Ramiz Raja on Australian  cricketers playing with India for IPL contracts' sake پاکستان سپر لیگ کی جنرل کونسل کا 24واں اجلاس چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کی صدارت میں گزشتہ روز ہوا۔جس میں رمیز راجا نے پاکستان کرکٹ کی ترقی اور فروغ میں پی ایس ایل فرنچائزز کے کردار کو سراہا۔ اجلاس میں چئیرمین پی سی بی نے پی ایس ایل کے برانڈ کو مستحکم بنانے کا عزم کیا اور یقین دلایا کہ تحفظات بھی دور کیے جائیں گے۔ آئندہ اجلاس پیر 27 ستمبر کو ہوگا۔ انہوں نے فرنچائز مالکان کو یقین دلایا ہے کہ وہ پی ایس ایل کے برانڈ کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ رمیز راجہ نے ٹیم مالکان سے بات کرتے ہوۓ اُن کو یہ یقین بھی دلایا ہے کہ وہ ان کو درپیش چیلنجز کو سمجھتے ہیں اور اس سلسلے میں ان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی فرنچائزز نےچیئرمین پی سی بی کو اپنے اپنے تحفظات کے بارے میں آگاہ کیا ہے اور فنانشل ماڈل کی خرابیوں کے بارے میں بتایا ہے۔ جس پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے ان کو تحفظات دور کرنے کا یقین دلایا۔ چیئرمین پی سی بی نے اس اجلاس میں کہا کہ پی ایس ایل کو ہم نے دنیا کی سب سے بڑی لیگ بنانا ہے اور یہ سب مل کر ہی ہوگا اور اس سب میں مجھے فرنچائزز کا تعاون درکار ہے۔  

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

جس طرح شاٹس کھیلنے کی پریکسٹس کرتا ہے ویسے ہی بولرز کی دھلائی کرتا ہے۔۔ آئی سی سی نے محمد رضوان کی ویڈیو شیئر کر دی

پاک بھارت میچ میں پاکستان کے ہیرو محمد رضوان کی شاندار بلے بازی کے بعد ...