Home / Uncategorized / صہیب رن آؤٹ ہونے پر اعظم خان سے ناراض

صہیب رن آؤٹ ہونے پر اعظم خان سے ناراض

Image نیشنل ٹی 20 کپ میں جمعے کو کھیلے گئے پہلے میچ میں سدرن پنجاب کے کپتان صہیب مقصود سندھ کے خلاف رن آئوٹ ہونے پر ساتھی کرکٹر اعظم خان پر برس پڑے۔ تفصیلات کے مطانق سدرن پنجاب سندھ کے خلاف پہلے بیٹنگ کر رہی تھی۔ خوشدل شاہ کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان سہیب مقصود اپنی اننگ کا آغاز کرنے کے لیے کریز پر آۓ۔ اُس وقت اعظم خان کریز پر اُن کا ساتھ دینے کے لیے پہلے سے ہی موجود تھے۔ میچ کے دوران اعظم خان نے ایک شارٹ کھیلی جس پر سہیب مقصود دوڑ کر سنگل لینا چاہ رہے تھے۔ عین اُس موقع پر جب سہیب مقصود آدھا رن مکمل کر چکے تھے اور فیلڈر نے گیند کو حاصل کر لیا تھا، اعظم خان واپس اپنی کریز میں آگۓ اور رن نہ لینے کا فیصلہ کیا ۔ ایسے موقع پر سہیب مقصود کے پاس واپسی کا کوئ چانس نہیں تھا اور اس طرح وہ رن آؤٹ ہو گۓ۔ واضح رہے کہ دونوں کھلاڑی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

امپائر کیا سو رہے تھے؟ کے ایل راہول نو بال پر آؤٹ ہوئے؟ بھارتی شائقین کے آئی سی سی سے سوال

ہندوستانی اننگز کے تیسرے اوور کی پہلی گیند پر کے ایل راہول کی ناکامی ثابت ...